ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب شیرور میں کار کو لگ گئی آگ؛ اسکوٹر سمیت گھر کے ایک حصے کو بھی کردیا خاکستر

بھٹکل کے قریب شیرور میں کار کو لگ گئی آگ؛ اسکوٹر سمیت گھر کے ایک حصے کو بھی کردیا خاکستر

Thu, 23 Nov 2023 18:39:26    S.O. News Service

بھٹکل 23/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل کی سرحد سے لگے ضلع اُڈپی کے شیرور بخاری کالونی میں گھر کے باہر پارک کار کو اچانک آگ لگ جانے سے  کار  کے ساتھ ساتھ  قریب میں پارک اسکوٹر کو بھی آگ  نے  جلاکر خاکستر کردیا، ساتھ ساتھ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی ہوئی گھر کے ایک حصے کو بھی   اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واردات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب 1:20 کو پیش  آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جناب مِرضیٰ رضوان کی ملکیت والے   گھر کے باہر ایک ماہ سے پارک  کار کو  پہلے اچانک آگ لگی تھی، جس نے قریب میں پارک اسکوٹر کو اپنے لپیٹے میں لےلیا پھر گھرکے  ایک کمرے تک پھیلتے ہوئے  گھر کے  اندر موجود فرنیچرس  سمیت اے سی، پنکھا اور دیگر ساز و سامان کو بھی جلاکر خاکستر کردیا۔ اس سے پہلے کہ آگ دوسرے کمروں تک پھیلتی، فائر بریگیڈ کا عملہ  فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا۔ 

اس تعلق سے بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور نقصانات کا تخمینہ قریب 14 لاکھ  روپیہ لگایا گیا ہے۔

 


Share: